Home Uncategorized اداکارہ مریم نفیس نے منفی تبصروں سے پریشان ہو کر سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا

اداکارہ مریم نفیس نے منفی تبصروں سے پریشان ہو کر سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا

Share
Share

لاہور: معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ لوگوں کے منفی تبصروں سے پریشان ہو کر سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنا پڑا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد سامنے آنے والے منفی تبصروں نے ذہنی دباؤ کا شکار کردیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اپنی بیٹی کی پیدائش سے قبل اپنے فینز اور چاہنے والوں کو ایک فوٹو شوٹ کے ذریعے حاملہ ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم اس پر آنے والا ردعمل حیران کن اور پریشان کر دینے والا تھا۔

مریم نفیس نے کہا کہ پریگنینسی کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے اتنے منفی تبصرے کیے کہ ذہنی طورپر پریشان ہو کر سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریگنینسی ایک نارمل چیز ہے اسے کسی ٹیبو کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیے، منفی تبصروں کے ساتھ کچھ ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے میرے لیے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...