Home نیوز پاکستان خاموش رہنا اتنا ہی خطرناک جتنا بولنا، مہوش حیات بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

خاموش رہنا اتنا ہی خطرناک جتنا بولنا، مہوش حیات بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

Share
Share

کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے بھی بالآخر مظلوم فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

حال ہی میں مانچسٹر میں ’انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز‘ (آئی پی پی اے) کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہوش حیات کو ان کی فلم لندن نہیں جاؤں گی میں شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مہوش حیات نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے مختصر تقریر کی جس میں انہوں نے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی، اداکارہ نے کہا کہ اس وقت غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اسے دیکھ کر کوئی بھی خوشی محسوس کرنا مشکل ہے۔

مہوش حیات نے ویڈیو اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر پوسٹ کی اور کہا کہ میں نے ہمیشہ اہم مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ میرے دل کے قریب ہے۔

ادکارہ نے ڈاکٹر کنگ کے ایک جملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خاموش رہنا اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ بولنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سچ پر یقین رکھتی ہوں اگر ہم اپنے دل کھول کر ایک دوسرے میں انسانیت کو دیکھیں تو واقعی امن ممکن ہو جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں پر حملے کیے جارہے ہیں، معصوم بچوں کا قتل عام ہورہا ہے، مائیں اپنے بچوں کو کھو رہی ہیں، یہ سب انتہائی افسوسناک ہے، ہم غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...

اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 18 سے...

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...