Home Uncategorized پرانے اینڈرائیڈ فونز پر آج سے واٹس ایپ کی سہولت ختم

پرانے اینڈرائیڈ فونز پر آج سے واٹس ایپ کی سہولت ختم

Share
Share

کیلیفورنیا :9 سے 10 سال پرانے اینڈرائیڈ فونز پر آج (24 اکتوبر) سے واٹس ایپ کے استعمال کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔

آج کے بعد اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ ورژنز پر کام کرنے والے فونز پر ہی واٹس ایپ کا استعمال ممکن ہوگا۔

واٹس ایپ کے ایف اے کیو پیج کے مطابق اینڈرائیڈ 5.0 سے قبل کے تمام آپریٹنگ سسٹمز کیلئے واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔

واٹس ایپ نے بتایا کہ جب کسی آپریٹنگ سسٹم کیلئے سپورٹ ختم کی جاتی ہے تو صارفین کو وقت سے پہلے آگاہ کیا جاتا ہے اور اپ گریڈ کا مشورہ دیا جاتا ہے، اب بھی ایک فیصد کے قریب اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز ان پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرتے ہیں۔

آج سے پرانے فونز پر واٹس ایپ کو اوپن کرنے پر میسجز نظر نہیں آئیں گے بلکہ more info کا بٹن ہوگا جس میں بتایا جائے گا کہ اپنی ڈیوائس تبدیل کر لیں۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے، جس کیلئے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...