Home کھیل ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کے 383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 122 رنز پر7کھلاڑی آؤٹ

ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کے 383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 122 رنز پر7کھلاڑی آؤٹ

Share
Share

ممبئی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے 23 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے 383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ساتویں وکٹ 122 رنز پر گر گئی۔

ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کھیل کا آغازکوئنٹن ڈی کوک اور راسی وین ڈیر ڈوسن نے کیا تاہم راسی وین ڈیر ڈوسن 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈی کوک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 174 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم 60، ہینرک کلاسن 49 گیندوں پر 8 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 90 رنز جبکہ ریزا ہینڈرکس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ میلر34 رنزکیساتھ ناقابل شکست رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 جبکہ مہدی حسن، شرف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقی ٹیم میگا ایونٹ میں چار میچز کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ بنگلا دیش نے بھی ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک ہی جیت سکی اور تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...