Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس، جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس، جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کیلئے سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا غیرشرعی نکاح کیس کو خارج کرنے کی درخواست پر سماعت 4 نومبر کو مقرر ہے، غیرشرعی نکاح کیس ارجنٹ نوعیت کا کیس ہے۔

غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت جلد مقرر نہ ہوئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، استدعا کی جاتی ہے کہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت جلد سے جلد مقرر کی جائے۔

عدالت نے جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر وکیل صفائی کو نوٹس جاری کردیئے، سول جج قدرت اللہ نے وکیل صفائی شیر افضل مروت کو 28 اکتوبر کو دلائل کے لئے طلب کرلیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...