Home سیاست قاسم علی شاہ چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کی ذمہ داری سے سبکدوش

قاسم علی شاہ چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کی ذمہ داری سے سبکدوش

Share
Share

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چیئرمین لاہور آرٹس کونسل قاسم علی شاہ نے ملاقات کی، قاسم علی شاہ نے نجی مصروفیات کی بنا پر چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے سے معذرت کر لی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قاسم علی شاہ کو فن و ثقافت کے فروغ کے لئے خدمات جاری رکھنے کی پیشکش کی، محسن نقوی نے قاسم علی شاہ کو گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ قاسم علی شاہ نے مختصر دورانیے میں الحمراء کی درخشاں روایات کو آگے بڑھایا، فن و ثقافت اور ادب کے فروغ کے لئے قاسم علی شاہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

قاسم علی شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی فن و ادب کے حقیقی قدردان ہیں، انہوں نے فن و ادب کے فروغ کے لئے ہمیشہ حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی، وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ ٹیم ممبر کے طور پر کام کرنا تا دیر یاد رہے گا، اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات علی نواز ملک بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...