Home Uncategorized غزہ میں ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، مسکراتا ہوا باہر نکلا

غزہ میں ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، مسکراتا ہوا باہر نکلا

Share
Share

غزہ: ملبے میں دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، بچہ مسکراتا ہوا باہر نکلا۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے 900 بچوں سمیت 1600 لاپتا افراد کی اطلاع ملی ہے۔

اسرائیلی بمباری سے غزہ ملبے کا ڈھیر بنتا جا رہا ہے، ایسے میں کچھ لوگ اسرائیلی میزائلوں اور کنکریٹ گرنے سے بے خوف ہو کر اسی ملبے میں دبی زندگیاں تلاش کر رہے ہیں۔

گزشتہ شب بھی غزہ کے رضا کار نے کنکریٹ میں دبے بچے کو اپنی جان پر کھیل کر زندہ نکالا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملبے میں دبے بچے کو جب باہر نکالا گیا تو وہ مسکراتے ہوئے باہر آرہا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے 900 بچوں سمیت 1600 لاپتا افراد کی اطلاع ملی ہے، خدشہ ہے لاپتا افرا تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے 17 روز سے غزہ میں بجلی، پانی اور ایندھن کی فراہمی روک رکھی ہے، غزہ پر اسرائیلی فوج نے مسلسل 19ویں روز بھی غزہ کے محصور لوگوں کو بموں کے نشانے پر رکھا، بمباری کرکے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 344 معصوم بچوں سمیت مزید 756 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...