Home Uncategorized ہم درد ختم ہونے تک یہاں رہیں گے، غزہ کے ڈاکٹرز کا اعلان

ہم درد ختم ہونے تک یہاں رہیں گے، غزہ کے ڈاکٹرز کا اعلان

Share
Share

غزہ:جنگ زدہ غزہ کے ہسپتال کے ڈاکٹرز نے اعلان کیا ہے کہ ہم درد ختم ہونے تک یہاں رہیں گے۔

ناقابل یقین حد تک مشکل حالات میں کام کرتے غزہ کے ڈاکٹرز کا عزم و حوصلہ بلند ہے، غزہ کے العودہ اسپتال کے ڈاکٹرز کے گیت گانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

جذبہ اور ہمت جوان رکھنے کے لیے ڈاکٹرز گیت بھی گاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ درد ختم ہونے تک یہاں رہیں گے، زخمیوں سے بھرے غزہ کے اسپتالوں کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔

غزہ کے العودہ اسپتال کے ڈاکٹرز کے گیت گانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، ناقابل حد تک مشکل حالات میں کام کرتے ہوئے غزہ کے ڈاکٹرز گیت گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اسرائیل کا ایندھن کی اجازت دینے سے صاف انکار، غزہ کے اسپتال آج بند ہوجائیں گے

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے فلسطینی شہداء کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں 2 ہزار 700 سے زیادہ بچے شامل ہیں، زخمیوں کی تعداد 17 ہزار سے زیادہ ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...