Home سیاست ٹی ایل پی کو ریاست مخالف سرگرمیوں،ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی

ٹی ایل پی کو ریاست مخالف سرگرمیوں،ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کو ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزامات اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کلین چٹ دے دی۔الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ ٹی ایل پی ریاست مخالف جماعت ہے۔

فیض آباد دھرنا کیس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل در آمد رپورٹ جمع کروا دی جس میں تحریک لبیک کو ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزامات اور فارن فنڈنگ کے الزامات پر کلین چٹ دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے متن کے مطابق تحریک لبیک کے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ مانگی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں۔

ٹی ایل پی کے فنڈنگ ذرائع کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں سکروٹنی کمیٹی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کو 15 لاکھ ممنوعہ ذرائع سے موصول ہوئے، تحریک لبیک پارٹی کیلئے 15 لاکھ کی رقم آٹے میں نمک کے برابر ہے، تحریک لبیک کو وصول ہونے والی چھوٹی رقم کو غیر ملکی فنڈنگ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ ٹی ایل پی ریاست مخالف جماعت ہے، انکوائری کے بعد تحریک لبیک کیخلاف نوٹس واپس لے لیا ہے، سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلہ پر عمل در آمد کر دیا، الیکشن کمیشن کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا مکمل ادارک ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...