Home کھیل پاک جنوبی افریقا میچ کل ہوگا ورلڈکپ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟

پاک جنوبی افریقا میچ کل ہوگا ورلڈکپ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟

Share
Share

چینئی: آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کل( 27 اکتوبر )کو آمنے سامنے ہوں گی۔

چینئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں پاکستان سیمی فائنل تک رسائی کیلئے جنوبی افریقا کے خلاف لازمی فتح درکار ہے، افغانستان سے شکست نے قومی ٹیم کے ٹاپ فور میں پہنچنے کے امکانات کو شدید دھچکا پہنچایا ہے تاہم گرین شرٹس کے پاس پروٹیز کو ہرانے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھنے کا یہ آخری موقع ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 5 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے، انہوں نے 3 میچز میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے جبکہ پاکستان محض 2 فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ دونوں جیت سال 2015 اور 2019 میں آئی ہیں۔

میگا ایونٹ میں گرین شرٹس 5 میچز میں سے محض 2 میں کامیابی سمیٹ کر 4 پوائنٹس حاصل کرسکے ہیں جبکہ مسلسل 3 شکستوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

اس کے برعکس جنوبی افریقا ٹورنامنٹ کی ٹاپ فور ٹیموں میں سے ایک ہے جس کو نیدر لینڈز کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پروٹیز نے سری لنکا، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلادیش جیسی بڑی ٹیموں کو بڑے مارجن سے ہرایا ہے۔ افریقی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 5 میچز میں 4 فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...