Home سیاست گیس کی قیمت بڑھنے سے پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم ہوجائیگا، نگران وزیر توانائی

گیس کی قیمت بڑھنے سے پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم ہوجائیگا، نگران وزیر توانائی

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت بڑھنے سے پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم ہوجائے گا جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے، گزشتہ 15 برس میں سرکلر ڈیٹ ہمیشہ بڑھتا ہی رہا ہے۔

اسلام آباد میں نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ساتھ پریس بریفنگ میں وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ای سی سی سے منظور ہو گیا ہے اب یہ حتمی منظوری کے لیے کابینہ میں جائے گا، گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم سیکٹر میں گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گیس کے سیکٹر میں گزشتہ چند برس میں گردشی قرضہ 400 ارب روپے تھا لیکن اب گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کے بعد گیس کے سیکٹر میں گردشی قرضہ نہیں بڑھے گا جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے، پچھلے دس سے پندرہ سال میں انرجی سیکٹر میں سرکلر ڈیٹ ہمیشہ بڑھتا رہا ہے۔

نگران وزیر توانائی کہا کہ پاور سیکٹر میں لاسز موجود ہیں، ہمارا اگلا ہدف پاور سیکٹر میں لاسز کو ختم کرنا ہے، آئل اور گیس کی پیداوار پچھلے دس سال کے مقابلے میں کم ہے، لاسز اور گردشی قرضوں کی وجہ سے ادائیگیاں نہیں ہو رہی تھیں جس کے باعث بہت سی کمپنیاں ملک سے واپس جا رہی تھیں، اب گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فائدہ ایکسپلوریشن کمپنیوں کو ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکلر ڈیٹ کا خاتمہ ضروری تھا، یہ تاثر غلط ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فائدہ امیروں کو ہوا ہے، پاکستان کے اکثر دیہات میں گیس دستیاب ہی نہیں ہوتی، گیس صرف شہروں میں دستیاب ہوتی ہے، دیہات میں زیادہ تر ایل پی جی اور لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، پاکستان کے 30 فیصد عوام کو گیس دستیاب ہے لیکن 70 فیصد طبقہ اس سے محروم ہے، زیادہ تر گھروں میں ایل پی جی استعمال ہوتی تھی جبکہ امیر طبقہ گیس کم قیمت پر حاصل کر کے استعمال کرتا ہے۔

نگراں وزیر توانائی نے بتایا کہ اس وقت ملک میں ایک کروڑ گیس کے کنکشنز ہیں، ایک کروڑ گھروں میں 57 لاکھ کنکشنز کا ٹیرف نہیں بڑھایا گیا، 57 فیصد گھر مجموعی طور پر 31 فیصد گیس استعمال کرتے ہیں اور 11 فیصد ادائیگیاں ہوتی ہیں، امیر طبقے کے کنکشن 3 فیصد ہیں، وہ 17 فیصد گیس استعمال کرتے ہیں، ان کی بلنگ 39 فیصد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ روٹی کے تنوروں کے کنکشنوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، سی این جی پر پٹرول کے مقابلے میں کم خرچ آتا ہے، سی این جی کی قیمت کو بڑھا کر پٹرول کی قیمت کے 80 فیصد برابر کر دیا ہے، انڈسٹریز میں پرانے اور نئے کنکشنوں کیلئے قیمتوں میں فرق تھا، شمال اور جنوب میں گیس کی قیمتوں میں فرق زیادہ تھا لیکن اب شمال اور جنوب میں گیس کی قیمتوں کے فرق کو کم کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...