Home نیوز پاکستان الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ

Share
Share

کراچی:الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی۔ 13 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں غذائی اجناس، ادویات، ڈیلیوری کٹس، بے بی کٹس، ہائی جین کٹس، مچھر دانیاں اور ضرورت کی دیگر اشیاء موجود ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں یہ امدادی سامان این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کی مدد سے مصر کی رفح بارڈر پہنچایا جائے گا، جس کے بعد یہ سامان غزہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ امدادی سامان بھجوانے کے حوالے سے این ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہیں اور غزہ میں بھجوایا گیا امدادی سامان این ڈی ایم اے کے ایس او پیز کے مطابق مینج اور پیک کیا گیا ہے۔

سید وقاص جعفری نے کہا کہ غزہ اِس وقت شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں پانی، خوراک ، طبی امداد اور ہائی جین کی اشد ضرورت ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے صورتحال خراب ہونے کے فوری بعد غزہ میں موجود بین الاقوامی رفاہی اداروں کے اشتراک سے میسر و موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا، جہاں متاثرین میں تیار کھانے، خشک راشن، ادویات، ہائی جین کٹس اور ونٹر پیکیج کی فراہمی کا کام جاری ہے۔

 

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اب تک 15 کروڑ کا امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے اور مزید1 ارب روپے بھی غزہ متاثرین کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ امدادی سامان جلدازجلد متاثرین تک پہنچے، پاکستان سمیت دیگرمتعلقہ ممالک سے ہماری اپیل ہے سامان کی ترسیل میں اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کریں تاکہ معصوم بچوں، خواتین سمیت عام شہریوں کی جانیں بچائی جاسکیں.

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...