Home Uncategorized رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا

رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان میں رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس 2023ء میں ہونے والا دوسرا اور آخری چاند گرہن پاکستان میں دکھائی دے گا، ماہرین کے مطابق چاند گرہن 28 اکتوبر کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر شروع ہوگا۔

29 اکتوبر کو رات 12 بج کر 35 منٹ پر جزوی چاند گرہن ہوگا اور رات ایک بج کر 14 منٹ پر یہ چاند گرہن اپنے عروج کو پہنچے گا۔

29 اکتوبر کو رات ایک بج کر 53 منٹ پر چاند گرہن جزوی طور پر ختم ہوگا، چاند گرہن کا مکمل اختتام پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 29اکتوبر کو رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو جائے گا۔

چاندگرہن ایشیا، یورپ، امریکا اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھاجاسکےگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...