Home سیاست سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد

سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کا حق دینے کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا کی تھی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے جلد بازی سے کام لیا جا رہا ہے، جلد بازی میں فرد جرم بھی عائد کر دی گئی، سائفر، سائفر تو بہت کیا گیا لیکن چالان کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ہے لیکن دینا نہیں، سائفر کے بغیر یہ فرد جرم کیسے عائد کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ کل ٹرائل کورٹ کو گواہوں کا بیان ریکارڈ کرنے سے روکا جائے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ روڈ بنی نہیں اور گاڑی موٹر وے پر ڈال دی، جس پر عدالت نے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...