Home Uncategorized غزہ میں بجلی وپانی کی بندش پر فلسطینیوں کا مذاق اڑانے والے اسرائیلی ٹک ٹاکرز کی ویڈیوز وائرل

غزہ میں بجلی وپانی کی بندش پر فلسطینیوں کا مذاق اڑانے والے اسرائیلی ٹک ٹاکرز کی ویڈیوز وائرل

Share
Share

غزہ : غزہ میں جہاں نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی بمباری جاری ہے وہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ایک مختلف نوعیت کی جنگ چھڑی ہوئی ہے جہاں اسرائیلی ٹک ٹاکرز فلسطینیوں کے مصائب پر ان کا مذاق اڑاتے نظر آرہے ہیں ۔

7 اکتوبر کو حماس کے حملے کےبعد جوابی کارروائی میں اسرائیلی فورسز غزہ پر مسلسل بمباری کررہی ہیں جس کے نتیجے میں 7 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

اس وقت غزہ لہولہوہے اور ہر طرف تباہی و ملبے کے ڈھیر نظر آرہے ہیں ، غزہ کواسرائیل نے گزشتہ تین ہفتے سے پانی اور بجلی سے محروم کر رکھا ہے وہیں غزہ میں صحت کا نظام بھی غیر فعال جبکہ ایندھن ختم ہونے کے باعث تمام ہسپتال بھی بند ہونے کے قریب ہیں ۔

اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونیوالے فلسطینیوں کی حالت زار پر پوری دنیا درد اور کرب میں مبتلا ہے اور سراپا احتجاج بھی ، تاہم ایسے میں کچھ اسرائیلی ٹک ٹاکرز ’بے حسی‘ کی مثال قائم کرتے ہوئے پانی، بجلی اور خوراک سے محروم فلسطینیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور غیر انسانی قرار دیا جارہا ہے حتی کہ وائرل ویڈیوز میں اسرائیلی ٹک ٹاکرز اپنے بچوں کو بھی شامل کرتے ہوئے فلسطینیوں کی محرومیوں کا مذاق اڑاتے نظر آئے ۔

عرب میڈیا کی جانب سے شئیر کی گئی ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی ٹک ٹاکرز اپنے کمرے کی لائٹ بار بار آن/آف کررہے ہیں، کچھ ویڈیو میں انہیں نلکے سے پانی پیتےاور ضائع کرتے بھی دیکھا گیا۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اسرائیلی خاتون ٹک ٹاکر فلسطینی خواتین کے جیسا لباس پہن کر کیچپ، پاؤڈر اور میک اپ کے ذریعے اپنے چہرے پر جعلی خون کے دھبے بناتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ غزہ میں زخمی بچوں اور خواتین کو طنز و طعن کا نشانہ بنارہی ہے۔

ایوا نامی اسرائیلی میک اپ آرٹسٹ اپنی ویڈیو میں فلسطینی ماؤں کا بھی مذاق اڑا رہی ہیں، اپنی ویڈیو میں ٹک ٹاکر ہاتھ میں گریپ فروٹ لیے یہ دکھانے کی کوشش کررہی ہیں کہ اصل میں فلسطینی ماؤں کے بچے مارے نہیں جارہے۔

غزہ میں پانی، خوراک اور بجلی سے محروم فلسطینیوں کا مذاق اڑانے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسرائیلی ٹک ٹاکرز کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

سماجی رہنما اور لکھاری فاطمہ بھٹو نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ کوئی برابری نہیں ہے، کوئی اخلاقی مساوات نہیں ہے، میڈیا میں غیرجانبداری نہیں ہے، اگر کچھ ہے تو بجلی، بھوک، پانی اور طبی امداد سے محروم غزہ کے متاثرین کو دیکھ کر جوہری سپر پاور ممالک کے شہری لطف اندوز ہورہے ہیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ سے متعلق ویڈیوز پوسٹ کرنے والے متعدد اکاؤنٹس کو بھی بند کردیا گیا ہے ۔

حال ہی میں اسی طرح کی متعدد ویڈیوز فلسطینیوں کے مصائب کا مذاق اڑانے کے لیے پھیلائی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...