Home نیوز پاکستان دوسری شادی کیلئے حکومت سے اجازت لازمی قرار

دوسری شادی کیلئے حکومت سے اجازت لازمی قرار

Share
Share

گوہاٹی: بھارتی ریاست آسام میں دوسری شادی کیلئے حکومت سے اجازت لازمی قرار دے دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام نے سرکاری ملازمین کی دوسری شادی کو حکومت کی پیشگی اجازت سے مشروط کردیا، چاہے مذہب یا پرسنل لا دوسری شادی کی اجازت بھی دیتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے کسی مذہب، برادری یا اقلیت کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر کوئی مذہب آپ کو دوسری شادی کرنے کی اجازت دیتا ہے تب بھی آپ کو ریاستی حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔

سرکاری ملازمین پر پہلی بیوی کی موجودگی میں بغیر حکومتی اجازت کے دوسری شادی پر پابندی کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے بتایا کہ ایسے کئی معاملات دیکھے ہیں جہاں ملازمین کی موت کے بعد دونوں بیویاں شوہر کی پنشن کے لیے لڑتی ہیں اور حکومت تذبذب کا شکار ہوجاتی ہے۔

آسام حکومت کے ملازم کو دوسری شادی کے لیے حکومت کی اجازت حاصل کرنا ہوگی،اسی طرح کوئی بھی خاتون سرکاری ملازمہ کو بھی دوسری شادی سے قبل حکومت سے اجازت لینا ہوگی اور یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...