Home Uncategorized سمندری طوفان اوٹس میکسیکو سے ٹکرایا گیا، 27 افراد ہلاک

سمندری طوفان اوٹس میکسیکو سے ٹکرایا گیا، 27 افراد ہلاک

Share
Share

اکاپولکو: سمندری طوفان اوٹس شمالی امریکی ملک میکسیکو کے تفریحی مقام اکاپولکو سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان اوٹس کا شمار طاقت ور ترین سمندری طوفانوں میں کیا جا رہا ہے ،ہواؤں کی رفتار 270 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے باعث تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے، گھروں اور ہوٹلز کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہنے سے بیشتر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دریا میں طغیانی کی وجہ سے بہت سے لوگ بہہ گئے ہیں جن میں سے 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ مختلف واقعات میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

میکسیکو کے بہت سے ہسپتالوں سے مریضوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...