Home Uncategorized ہاتھ پر پہنا جانے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف

ہاتھ پر پہنا جانے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف

Share
Share

ہانگ کانگ: ٹیک کمپنی لینووو اور اس کی ذیلی کمپنی موٹرولا نے ہاتھ پر پہنا جانے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا۔

موٹرولا کی اس نئی ڈیوائس میں روایتی 6.9 انچ کی فُل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے جو صارف کی کلائی پر بریسلیٹ کی طرح پہنی جاسکتی ہے۔

 

اس فون کی پشت پر ایک پٹہ لگا ہے جو مقناطیسی پٹی سے جڑتا ہے اور یہ خصوصیت اس کو اسمارٹ واچ اور اسمارٹ فون سے زیادہ ہمہ جہت بناتا ہے۔

ڈیوائس کو ہاتھ پر پہنے جانے کے بعد اس کے ڈسپلے کا سائز 4.6 انچ ہو جاتا ہے۔

اس ویئرایبل ڈیوائس میں شامل جینریٹِو اے آئی صارف کے پہنے ہوئے کپڑوں کا جائزہ لیتے ہوئے وال پیپر کو کپڑوں کے مطابق ڈھال لیتا ہے۔

موٹرولا کے انوویشن ریسرچ کی سربراہ لیکسی ویلاسیک نے تقریبِ رونمائی میں فیشن ایبل اے آئی ایپلی کیشن کے نئے خیال کو پیش کیا۔

ٹیک ماہرین کے مطابق یہ ڈیوائس کمپنی کی جانب سے 2016 میں پیش کیے گئے فولڈ ایبل اسمارٹ فون / اسمارٹ واچ سے بہتر ثابت ہوئی ہے۔ یہ ورژن سات سال قبل پیش کیے گئے ورژن سے زیادہ جدید ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...