Home Uncategorized مقبول امریکی سیریز ’فرینڈز‘ سے شہرت پانے والے اداکار میتھیو پیری جل بسے

مقبول امریکی سیریز ’فرینڈز‘ سے شہرت پانے والے اداکار میتھیو پیری جل بسے

Share
Share

امریکا:مشہورِ زمانہ امریکی ٹیلی ویژن سیریز ’’فرینڈز‘‘ میں ’’چاندلر بنگ‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار میتھیو پیری 54 برس کی عُمر میں چل بسے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اداکار میتھیو پیری گزشتہ روز لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر واش روم کے ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے، تاہم اداکار کی اچانک موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ میتھیو پیری اپنی موت سے دو گھنٹے قبل ہی پیکل بال کھیل کر اپنے گھر واپس آئے تھے جس کے بعد اداکار نے اپنے اسسٹنٹ کو کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر بھیج دیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جب اداکار کا اسسٹنٹ دو گھنٹے بعد واپس گھر آیا تو میتھیو اپنے واش روم کے ٹب میں مردہ حالت میں موجود تھے جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس کو جائے وقوعہ سے کسی قسم کی نشہ آور چیز نہیں ملی اور نہ ہی وہاں لڑائی جھگڑے سے متعلق کوئی ثبوت ملا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...