Home Uncategorized اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Share
Share

نیویارک :انسانی حقوق کی سرگرم کارکن و ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کر سکتے۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا بھی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کے پاس جانے کے لیے نہ کوئی اور جگہ، نہ خوراک تک رسائی، نہ انخلاء کا کوئی امکان اور نہ ہی سرحد پار کر کے پناہ لینے کا بنیادی انسانی حق موجود ہے۔

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ غزہ کی کُل آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...