Home نیوز پاکستان سبی ہرنائی ٹرین سروس 18 سال بعد بحال

سبی ہرنائی ٹرین سروس 18 سال بعد بحال

Share
Share

کوئٹہ:سبی ہرنائی ٹرین سروس 18 سال بعد بحال ہو گئی۔

سبی ہرنائی ٹرین سروس کی بحالی کے لیے سبی ریلوے اسٹیشن پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے افتتاح کیا۔

سبی تا ہرنائی ٹرین سروس بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا کہ طویل مدت سے بند سبی، ہرنائی سیکشن کو دوبارہ سے کھولا گیا ہے۔

علی مردان ڈومکی کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک فروری 2006ء میں بند ہوا تھا، عوام کو مشکلات کا سامنا تھا، نگراں حکومت کو اعزاز حاصل ہے کہ 18 سال بعد ٹرین سروس بحال کی۔

انہوں نے کہا کہ 25 دسمبر کو بولان میل بھی بحال کردی جائے گی، دوسرے مرحلے میں نواب اکبر خان بگٹی ایکسپریس بحال کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 17سال قبل دہشت گردی کے واقعات کے باعث ٹرین سروس بند کردی گئی تھی۔

Share
Related Articles

اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 18 سے...

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...