Home Uncategorized کم نیند ڈپریشن کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے، ماہرین صحت

کم نیند ڈپریشن کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے، ماہرین صحت

Share
Share

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی ڈپریشن کے امکانات کو بڑھاتی ہے۔

تحقیق کے مطابق رات میں 5 گھنٹے سے کم نیند کی وجہ سے ذہنی دباؤ کی علامتیں بڑھنے کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق رات میں 5 گھنٹے سے کم نیند کی وجہ سے ذہنی دباؤ کی علامتیں بڑھنے کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی ڈپریشن کے امکانات کو بڑھاتی ہے۔ اس حوالے سے سائنسدان ایک طویل عرصے سے حیران تھے کہ آیا ڈپریشن (ذہنی دباؤ) کی وجہ سے نیند نہیں آتی یا نیند کی کمی کی وجہ سے ڈپریشن کی بیماری لاحق ہوتی ہے۔

اب ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ثانی الذکر بات درست ہے یعنی نیند کی کمی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کی بیماری ہوجاتی ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ رات میں 5 گھنٹے سے کم نیند کی وجہ سے ذہنی دباؤ کی علامتیں بڑھنے کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے انسٹیٹیوٹ آف ایپیڈمیولوجی اینڈ ہیلتھ کیئر سے تعلق رکھنے والی اس تحقیقی ٹیم کی مرکزی مصنفہ اوڈیسہ ہملٹن کا کہنا ہے کہ جب ہم نے جینیاتی امکانات کا بیماری سے تعلق کے حوالے سے جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ دراصل نیند کا ڈپریشن سے گہرا تعلق ہے۔ یعنی نیند کی کمی سے ذہنی دباؤ بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے سائنسدانوں نے ایسے سات ہزار افراد کا جینیاتی اور صحت کے اعداد وشمار کا تجزیہ کیا جنکی اوسط عمر 65 برس تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...