Home نیوز پاکستان صدرعارف علوی کا پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلیفون پراظہارِ تعزیت

صدرعارف علوی کا پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلیفون پراظہارِ تعزیت

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

صدر مملکت نے 16 اور 18 اکتوبر کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہل خانہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے سپاہی عبد الحمید ، لانس نائیک تبسم الحق اور سپاہی نعیم اختر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے لانس نائیک وارث خان اور سپاہی ساجد عظیم کے ورثاء کے ساتھ بھی ٹیلی فونک گفتگو میں خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے شہداء کی وطن کیلئے خدمات ، جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا، انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور شہداء کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...

اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 18 سے...

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...