Home سیاست سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے چودھری ساجد محمود نے کہا کہ میں نے 2008ء میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، یہ ایک دل خراش واقعہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ اس کیس کو جلد از جلد نمٹائے، 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانات کی مذمت کرتا ہوں۔

ساجد محمود کا مزید کہنا تھا کہ اپنے کارکنان سے معافی مانگتا ہوں اور باضابطہ طور پر پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...