Home Uncategorized روسی خاتون نے اپنے لے پالک بیٹے سے شادی کرلی

روسی خاتون نے اپنے لے پالک بیٹے سے شادی کرلی

Share
Share

تاتارستان: روسی خاتون نے اپنے لے پالک بیٹے سے شادی رچا لی۔اس پر وہ شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی خطے تاتارستان سے تعلق رکھنے والی ایک 53 سالہ خاتون نے 22 سالہ لڑکے جس کی انہوں نے 8 سال تک پرورش کی، اس سے شادی کر کے عوامی سطح پر غصے کو جنم دیا ہے۔

روسی خاتون اپنے زیرِ پرورش لڑکے سے شادی کرنے پر سکینڈل کی زد میں آگئی ہیں۔

8 سال پہلے کازان کے یتیم خانوں میں موسیقی کی تعلیم دیتے ہوئے ایسیلو کی ملاقات ایک 13 سالہ لڑکے ڈینیل سے ہوئی جس نے موسیقی کیلئے اپنے شوق کا اظہار کیا اور کچھ اسباق کے بعد دونوں ایک ساتھ ہوگئے۔

لڑکے نے مختلف رئیلٹی ٹیلنٹ شوز میں بھی حصہ لیا جیسے کہ “You’re Super!” پروجیکٹ اور مقبول روسی گلوکار فلپ کرکوروف کے ساتھ بھی گایا۔

جب ڈینیل 14 سال کا ہوا تو خاتون نے حتمی طور پر انہیں گود لیا اور اب رواں ماہ جب ڈینیل 22 سال کا ہوا تو دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...