Home Uncategorized ثانیہ مرزا کا غزہ کی صورتحال پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر اظہارتشویش

ثانیہ مرزا کا غزہ کی صورتحال پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر اظہارتشویش

Share
Share

ممبئی :پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے غزہ کی موجودہ صورتِ حال پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اکتوبر کے آغاز سے غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں فلسطینی بچوں کی ہلاکتوں پر دنیا کی خاموشی کو اجاگر کرتی ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔

اْنہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور ہم ابھی تک خاموش ہیں۔

خیالرہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ شہداء میں 3600 بچے بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک 825 فلسطینی خاندانوں کا اجتماعی قتلِ عام کیا ہے، 53 فلسطینی خاندانوں کو گزشتہ شب کی گئی وحشیانہ بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...