Home نیوز پاکستان نوازشریف کا مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کے انتقال پراظہار افسوس

نوازشریف کا مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کے انتقال پراظہار افسوس

Share
Share

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا طارق جمیل کے نوجوان صاحبزادے کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں لکھا کہ مولانا طارق جمیل صاحب کے نوجوان صاحبزادے کی وفات سے دل بہت رنجیدہ ہے، بلاشبہ اولاد اللہ تعالٰی کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں اُن کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے،اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

گزشتہ روز خانیوال کے علاقے تلمبہ میں معروف عالم دین طارق جمیل کے بیٹے مولانا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

Share
Related Articles

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...