Home کھیل قومی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا

Share
Share

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

انضمام الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا، بورڈ سےکال آئی کہ پانچ لوگوں پر مشتمل انکوائری کمیٹی بٹھادی ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ انکوائری کرے میں دستیاب ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے استعفی دیا، پی سی بی سے بھی میں نے کہا تحقیق کریں جو بھی مجھ پر الزام لگے ثبوت بھی دینا چاہیے۔

انضمام الحق کا کہنا تھاکہ سایہ کارپوریشن سے زندگی میں میرا کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، جوبھی الزام لگارہا ہے،غلط بات کررہا ہے، میرا 30 سال کا کیریئر ہے، پاکستان کے لیے اچھی کرکٹ کھیلی۔

دوسری جانب پی سی بی نے انضمام الحق کے استعفٰی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر معاملات کا جائزہ لے گی، کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات جلد پی سی بی کو بھجوا دے گی۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...