Home Uncategorized بھارت میں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم، 10 مسافر ہلاک، 25 سے زائد زخمی

بھارت میں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم، 10 مسافر ہلاک، 25 سے زائد زخمی

Share
Share

آندھرا پردیش: بھارت میں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 مسافر ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹرینوں کو حادثہ ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں کوٹھاولاسا بلاک میں کنٹا کپللی کے قریب پلاسا ایکسپریس کی ٹکر کے بعد وشاکھا پٹنم، رائے گڑھ پیسنجر ٹرین کی کچھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، بھارتی ریلوے حکام نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...