Home Uncategorized نہتے فلسطینیوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال پر اعلیٰ امریکی عہدیدار بھی بول اٹھے

نہتے فلسطینیوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال پر اعلیٰ امریکی عہدیدار بھی بول اٹھے

Share
Share

واشنگٹن: نہتے فلسطینیوں کیخلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرنے پر امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اسرائیل کو آئینہ دکھا دیا۔

امریکی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ میں فلسطینی شہریوں اور حماس کے جنگجوؤں میں فرق کرے۔

جیک سلیوان نے مزید کہا ہے کہ غزہ پر حملوں میں فلسطینیوں اور حماس کے درمیان پہچان ضروری ہے، زمینی اور فضائی حملوں میں شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

خیال رہے غزہ میں صیہونی فورسز کی جانب سے نہتے شہریوں پرشدید بمباری جاری ہے، زمینی، فضائی اور بحریہ کے حملوں میں مزید 300 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار ہو گئی جن میں 3600 بچے اور 1900 سے زائد خواتین شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...