Home Uncategorized ننھے بچے نے نادر کارنامہ سر انجام دے کر ریکارڈ قائم کر دیا

ننھے بچے نے نادر کارنامہ سر انجام دے کر ریکارڈ قائم کر دیا

Share
Share

شارجہ: یادداشت کی حیرت انگیز مہارتوں سے لیس ننھے بچے نے ایشیا بک آف ریکارڈز اور انڈیا بک آف ریکارڈز دونوں کا اعزاز حاصل کرنے کا ایک نادر کارنامہ انجام دیا ہے۔

شارجہ میں مقیم چھوٹے بچے ایمن رون اکشے نے 195 ممالک کے جھنڈوں کو پہچان کر ایشیا بک آف ریکارڈز کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے رہائشی پوجا اور اکشے کے بیٹے ایمن نے 2 سال 9 ماہ کی عمر میں 195 ممالک کے جھنڈوں کو تین منٹ اور 39 سیکنڈ میں پہچاننے والے تیز ترین کھلاڑی بننے کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

بچے نے انڈیا بک آف ریکارڈز سے مختلف زمروں میں تعریفی سند بھی حاصل کی جس میں 100 ممالک کے جھنڈوں، 50 گاڑیوں کے لوگو، 25 جسمانی اعضاء، 36 سبزیاں، 36 پھل، 30 جانور، 23 پیشے، 20 شکلیں، 20 گاڑیاں، 20 رنگ کی شناخت اور 1 سے 100 تک گنتی گننا شامل ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...