Home کھیل سری لنکن انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

سری لنکن انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

Share
Share

کراچی: سری لنکا نے انڈر 19 ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز تین دو سے اپنے نام کرلی۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیزیز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کو 165 رنز سے شکست دے دی۔

آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کوجیت کیلئے 294 رنز کا ہدف دے تھا، سری لنکا کی جانب سے سانتھ جے وردھنے 82 رنزبناکرنمایاں رہے، روساندا گاماگے نے 66 اور پلندو پریرا نے 47 رنز بنائے۔

پاکستان کے عبید شاہ، محمدابتسام اورعرفات منہاس نے 2، 2وکٹیں اپنے نام کیں۔

294 رنز کے ہدف کےتعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم 128 رنز پر آل آوٹ ہوگئی، عرفات منہاس 57 رنزکی اننگز کھیل سکے، وہاس تھیومیکااورمالشا تھاروپاتھی نے 3، 3 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔

مہمان ٹیم نے پانچ میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز 2-3سے اپنے نام کی ہے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...