Home Uncategorized محبت کے بغیر زندگی بیکار، ہوجائے تو آپ کسی کام کے نہیں: شائستہ لودھی

محبت کے بغیر زندگی بیکار، ہوجائے تو آپ کسی کام کے نہیں: شائستہ لودھی

Share
Share

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی کاکہنا ہے کہ محبت کے بغیر زندگی بیکار ہوتی ہے اور اگر محبت ہو جائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے۔

معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے نجی ٹی وی پروگرام میں مختلف سوالات کے جواب دیئے اور اپنے کیریئر کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران میزبان کے محبت سے متعلق سوال کے جواب پر شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ محبت اگر نہ ہو تو زندگی بیکار ہوتی ہے اور اگر ہوجائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے۔

شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ وہ یک طرفہ یا دو طرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتیں، محبت محبت ہے اور اسے بے لوث ہونا چاہیے، ضروری نہیں کہ آپ کسی سے محبت کریں تو وہ بھی آپ سے محبت کرے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ آپ کو اچھے لگ سکتے ہیں اور بار بار لگ سکتے ہیں، لیکن عشق اور محبت صرف ایک بار ہوتی ہے۔

کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ ہوسٹنگ کیلئے میں نے بڑی قیمت ادا کی ہے، اس دوران میری کوئی ذاتی زندگی نہیں تھی ہر وقت کیمرہ میرا پیچھا کر رہا ہوتا تھا اس لیے کچھ عرصہ بریک لی لیکن اب میں جلد بطور میزبان سکرین پر واپس آرہی ہوں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...