Home Uncategorized خنزیر کے دل کا ٹرانسپلانٹ کروانے والا چھ ہفتے بعد مرگیا

خنزیر کے دل کا ٹرانسپلانٹ کروانے والا چھ ہفتے بعد مرگیا

Share
Share

نیویارک:امریکا میں خنزیر کے دل کا ٹرانسپلانٹ کروانے والا شخص 6 ہفتے بعد مر گیا۔رواں برس ستمبر میں لارینس کے ٹرانسپلانٹ کرکے ان کے سینے میں خنزیر کا دل لگادیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 58 سالہ لارینس خنزیر کے دل کا ٹرانسپلانٹ کروانے والا دوسرا شخص تھا۔ اس کی موت ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ادھر لارینس کی بیوہ نے کہا “میرے شوہر کو معلوم تھا کہ ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔ میڈیکل سائنس میں ایڈوانسمنٹ کےلیے لارینس کا ٹرانسپلانٹ ان کے لیے اس فیلڈ میں اپنا کردار ادا کرنے کا آخری موقع تھا۔”

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں لارینس کے ٹرانسپلانٹ کرکے ان کے سینے میں خنزیر کا دل لگادیا گیا تھا۔

آپریشن کے بعد لارینس تیزی سے صحتیاب ہورہے تھے کہ اچانک سے دل میں میں خرابی پیدا ہوئی اور اس نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

انسانی جسم میں خنزیر کا دل لگانے کا آپریشن ڈاکٹر منصور محی الدین اور ڈاکٹر گریفتھ نے کیا تھا۔ آپریشن کرنے والے ڈاکٹر منصور محی الدین کا تعلق کراچی سے ہے۔

یاد رہے کہ انسانی جسم میں خنزیر کا دل لگانے کا پہلا آپریشن جنوری 2022 میں ہوا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...