Home سیاست پرنسپل سیکرٹری بھرتی معاملہ ،پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

پرنسپل سیکرٹری بھرتی معاملہ ،پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

Share
Share

لاہور: اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری بھرتی کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج محمد ارشد حسین بھٹہ نے مقدمہ پر سماعت کی، پرویز الہٰی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارت کا غلط استعمال کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیا۔

عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کی درخواست ضمانت پر سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی،وزیراعظم

ڈی جی خان :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے...

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے...

اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد میں مزیدوسعت،صدر،وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد:اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے...

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے...