Home سیاست پارک لین ریفرنس،آصف علی زرداری و دیگر کو طلبی کے نوٹسز جاری

پارک لین ریفرنس،آصف علی زرداری و دیگر کو طلبی کے نوٹسز جاری

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور دیگر کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل صفائی ارشد تبریز نے موقف اختیار کیا کہ جب معاہدہ ہوا تب آصف علی زرداری پارک لین کے ڈائریکٹر نہیں تھے جس پر عدالت نے کہا کہ ابھی نوٹسز جاری کرتے ہیں باقی بعد میں بتا دیں۔

عدالت نے آصف علی زرداری سمیت 19 ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے، باقی ملزمان میں محمد اقبال، یونس قدوائی، اقبال خان نوری، حسین لوائی، عبدالغنی مجید، خواجہ انور مجید اور ایم فاروق عبداللہ شامل ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...