Home سیاست چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت پر پی ٹی آئی ہر سیٹ پر الیکشن لڑے گی، حامد خان

چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت پر پی ٹی آئی ہر سیٹ پر الیکشن لڑے گی، حامد خان

Share
Share

راولپنڈی: سینئر قانون دان حامد خان نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر پی ٹی آئی الیکشن میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے ہر سیٹ پر الیکشن لڑے گی۔

سینئر قانون دان حامد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مقدمات بارے چیئرمین پی ٹی آئی ٹی سے ملاقات ہوئی ہے، ہمیں تشویش ہے چیئرمین پی ٹی آئی پر پہلے بھی حملے کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتنے عرصہ سے انہیں ٹینشن میں رکھا ہوا ہے، سیاسی جماعتوں سے ہمیشہ بات ہوسکتی ہے، باقی کس سے بات ہوسکتی ہے وہ وقت کے ساتھ ساتھ ہوگا، ابھی پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم و جبر ہو رہا ہے۔

حامد خان نے کہا کہ باقی جماعتوں کو کھلی چھٹی ہے، وہ اپنی سیاسی مہم چلا رہی ہیں، پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہا، ایک پارٹی کا سربراہ مجرم ہے اسے سرکاری پروٹوکول میں لایا گیا، ایسے شخص کو محسوس ہوتا ہے کہ پہلے سے ہی وزیر اعظم نامزد کر دیا گیا، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ہر قسم کی سیاسی مہم سے روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر ایک جعلی کیس ہے، خواہ مخواہ بنایا گیا ہے، اس کے پیچھے کوئی ثبوت موجود نہیں، سپریم کورٹ نے ہمیشہ اوپن ٹرائل کے بارے میں کہا ہے، 2018ء میں شوکت صدیقی کا بھی اوپن ٹرائل ہوا، امید ہے یہاں بھی اوپن ٹرائل کا فیصلہ آئے گا، سیاسی مہم اور سیاسی آزادی کیلئے ہماری پٹیشن سپریم کورٹ میں 25 مئی سے پینڈنگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے اعلان میں جنوری کے آخری ہفتہ میں الیکشن کا کہا گیا اب فروری کا اعلان آگیا، یہ اپنے اعلان پر خود قائم نہیں ہیں، کیا اعتبار ہے کہ یہ اپنے اعلان پر قائم رہیں گے۔

وکیل نعیم حیدر پنجھوتہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹیم کو بتایا کہ پرامن احتجاج ہوا تھا، کسی کے پاس جلاؤ گھیراؤ کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

حامد خان نے کہا کہ جے آئی ٹی نے جتنے سوالات کئے ان کے بھرپور جوابات دیئے گئے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...