Home Uncategorized اسرائیل فلسطین تنازع کا تصفیہ اولین ترجیح ہے، چین کا اعلان

اسرائیل فلسطین تنازع کا تصفیہ اولین ترجیح ہے، چین کا اعلان

Share
Share

نیویارک:چین نے نومبر کے لئے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ اس مدت کے دوران اسرائیل فلسطین تنازع کا تصفیہ چین اور پوری سلامتی کونسل کی اولین ترجیح ہو گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے سفیر ژانگ جن نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہماری صدارت کی مدت کے دوران پوری سلامتی کونسل کی اولین ترجیح غزہ کے تنازع کو حل کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ گزشتہ چند ہفتوں سے کونسل کی توجہ کا مرکز ہے اوربحیثیت صدر کونسل کی دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ چینی صدارت کی توجہ کا مرکز بھی رہے ۔

چینی سفارت کار نے کہا کہ افغانستان، بوسنیا اور ہرزیگوینا، لیبیا اور صومالیہ پر پابندیوں میں توسیع کا معاملہ بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔

ژانگ جن نے کہا کہ ہم یوکرین کی صورتحال پر بھی توجہ دیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کام کونہ صرف پہلے سے طے شدہ نظام الاوقات کی بنیاد پرکرے گا بلکہ بین الاقوامی صورتحال کو بھی مدنظر رکھے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...