Home کھیل ورلڈکپ، نیدر لینڈز کا افغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

ورلڈکپ، نیدر لینڈز کا افغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

Share
Share

لکھنوٴ: بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 34 ویں میچ میں نیدر لینڈز نے افغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارتی شہر لکھنوٴ کے رتنا شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان کمان ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 179 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ویزلی بیریسی ایک رن بناکر پویلین لوٹے جبکہ میکس او ڈاوٴڈ 42، کولن ایکرمین 29، کپتان کمان ایڈورڈز بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوگئے۔
باس ڈی لیڈز اور ثاقب ذوالفقار 3، 3 ، لوگن وین بیک 2، روئیلوف وین ڈیر مروے 11 اور سائبرینڈ اینجلبرچٹ 58 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 3 ، نور احمد نے 2 اور مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ نیدرلینڈز کے 4 کھلاڑی رن آوٴٹ ہوئے۔

یادرہے کہ افغانستان اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے افغانستان 3 میں فاتح رہی جبکہ 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم سکاٹ لینڈ کی ٹیم 6 میں سے صرف 2 میچوں میں ہی فتح سے ہمکنار ہوئی اور 4 میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

میگا ایونٹ میں پوائنٹس ٹیبل پر افغان ٹیم 6 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 4 پوائنٹس کیساتھ 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...