Home سیاست صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی، صنم جاوید نے اپنے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی۔

درخواست گزار کی جانب سے موٴقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے بتایا کہ صنم جاوید پر دو مقدمات درج ہیں، عدالت میں غلط بیانی کی گئی اور صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں گرفتار کر کے اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا۔

صنم جاوید کی جانب سے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...