Home Uncategorized ہماری طاقت اسلحہ نہیں ایمان ہے، اسرائیل کیخلاف جنگ جہاد ہے، سربراہ حزب اللہ

ہماری طاقت اسلحہ نہیں ایمان ہے، اسرائیل کیخلاف جنگ جہاد ہے، سربراہ حزب اللہ

Share
Share

بیروت: لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ دنیا نےاسرائیلی مظالم پرمجرمانہ طورپرآنکھیں بند کرلی ہیں۔ ہماری طاقت اسلحہ نہیں ایمان ہے، اسرائیل کیخلاف جنگ جہاد ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن نصر اللہ نے کہا کہ فلسطینی شہیدوں کے اہل خانہ کو رتبہ شہادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہیں، شہداء کا رتبہ منفرد تر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان شہادت کے رتبے کو اچھے سے سمجھتے ہیں، ہماری طاقت اسلحہ نہیں ایمان ہے،اسرائیل کےخلاف جنگ جہاد ہے، دنیا نےاسرائیلی مظالم پرمجرمانہ طورپرآنکھیں بند کرلی ہیں۔

حسن نصراللہ کا مزید کہنا تھا کہ طوفان اقصیٰ کی جنگ وسیع تر ہو کر مختلف محاذوں اور میدانوں تک پہنچ گئی ہے، فلسطینی ماؤں، بہنوں کی آواز پرہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...