Home Uncategorized بحرین نے اسرائیل کیساتھ اقتصادی تعلقات معطل کرکے سفیر کو واپس بلا لیا

بحرین نے اسرائیل کیساتھ اقتصادی تعلقات معطل کرکے سفیر کو واپس بلا لیا

Share
Share

مناما: بحرین نے اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو معطل کرکے اپنے سفیر کو فوری طور پر واپس بلالیا۔

عرب میڈیا کے مطابق بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں 3 سال قبل بحال ہوگئے تھے تاہم غزہ پر وحشیانہ بمباری پر احتجاج کرتے ہوئے بحرین نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلایا۔

ادھر اسرائیل کے خصوصی ایلچی بھی اس پیشرفت کے بعد بحرین سے اپنے وطن اسرائیل کے لیے روانہ ہوگئے، بحرین نے نہ صرف اپنے سفیر کو واپس بلالیا بلکہ اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات بھی معطل کر دیے۔

بحرین کی پارلیمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے سفیر واپس بلوانے کا فیصلہ اُس ٹھوس اور تاریخی مؤقف پر مبنی ہے کہ بحرین فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اردن اور بولیویا نے بھی اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا اور اسرائیلی سفیر کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...