Home سیاست ہم نے خیرات نہیں مراعات پر مبنی منشور دیاہے،فردوس عاشق اعوان

ہم نے خیرات نہیں مراعات پر مبنی منشور دیاہے،فردوس عاشق اعوان

Share
Share

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہم نے خیرات نہیں مراعات پر مبنی منشور دیا استحکام پاکستان پارٹی اپنے منشور کی طاقت سے انتخابی دنگل جیتے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ سیاسی طبل جنگ بج چکا ہے، استحکام پاکستانی پارٹی نے منفرد اور قابل عمل منشور پیش کیا ہے، ہمارے جلسوں کی پے در پے کامیابیوں نے ناقدین کے منہ بند کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کو آئی پی پی نے اپنے جلسوں کے ذریعے کھلا چیلنج کر دیا، ہم نے خیرات نہیں مراعات پر مبنی منشور دیا ہے، فطرت کے طبیب نے ملک اور عوام کو استحکام کا نسخہ تجویز کیا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...