Home Uncategorized جدہ ایئرپورٹ پر آن آرائیول ٹورسٹ ویزہ سروس کا آغاز

جدہ ایئرپورٹ پر آن آرائیول ٹورسٹ ویزہ سروس کا آغاز

Share
Share

ریاض :سعودی عرب کے شہر جدہ میں شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرآن آرائیول سیاحتی ویزوں کے اجرا کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ جوازت کے تعاون سے ایئرپورٹ پرآن آرائیول ویزہ کے لیے خصوصی کاونٹرز کا افتتاح کیا گیا۔

افتتاح کے موقع پرڈائریکٹر جنرل جوازات لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحیی اورایئرپورٹ اتھارٹی کے سی ای او انجینئر ایمن عبدالعزیز ابوعباہ کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدارن بھی موجود تھے۔

اس موقع پرمختصر سی افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں ڈائریکٹر پاسپورٹ لیفٹیننٹ جنرل سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے مملکت آنے والوں کے لیے بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں، ہمارا مقصد سعودی عرب آنے والے سیاحوں کو امیگریشن کی اعلی سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔

خیال رہے سعودی عرب سیاحتی ویزے پرآنے والوں کو عمرہ کی ادائیگی اورمسجد نبوی میں حاضری کی بھی اجازت ہوتی ہے علاوہ ازیں وہ اپنی مدت قیام کے دوران مملکت کے کسی بھی شہر میں جاسکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...