Home Uncategorized بیوی کے کروا چوتھ کا برت نہ رکھنے پر شوہر نے اپنی زندگی کی ڈورکاٹ دی

بیوی کے کروا چوتھ کا برت نہ رکھنے پر شوہر نے اپنی زندگی کی ڈورکاٹ دی

Share
Share

اترپردیش: بھارت میں بیوی کے کروا چوتھ کا برت نہ رکھنے پر شوہر نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش میں بیوی کے کروا چوتھ کا برت نہ رکھنے پر شوہر ناراض ہوگیا اور خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت پولیس کانسٹیبل اجیت کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کانسٹیبل اجیت نے فون پر بیوی سے بات کی، بیوی نے اسے بتایا میں نے کروا چوتھ کا برت نہیں رکھا، اجیت یہ سنتے سیخ پا ہوا اور گھر پہنچ کر بیوی سے لڑائی کی۔

کانسٹیبل نے جب گولی چلائی تو پڑوسی آواز سن کر خوفزدہ ہوگئے اور فوراً ارجیت کے گھر پہنچے، اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن تب تک وہ دم توڑ چکا تھا۔

خیال رہے کہ ’کروا چوتھ‘ ہندوؤں کا تہوار ہے جو سال میں ایک بار منایا جاتا ہے، اس دن بیویاں اپنے شوہروں کی سلامتی اور لمبی عمر کیلئے پورا دن بھوکی پیاسی رہتی ہیں، پھر چاند کو دیکھ کر شوہروں کی پوجا کرتی ہیں۔اوربعدازاں وہ شوہروں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...