Home کھیل پاکستان کے سیمی فائنل کی امیدیں روشن،لیکن اگر مگر کی صورتحال موجود

پاکستان کے سیمی فائنل کی امیدیں روشن،لیکن اگر مگر کی صورتحال موجود

Share
Share

بنگلور:کیویز کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ ہی پاکستان کے سیمی فائنل کی امیدیں بھی روشن ہوگئی ہیں۔

پاکستان کو اپنا آخری میچ لازمی جیتنا ہے لیکن اس سے پہلے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا میچ ہے۔

9 نومبر کو سری لنکا جیتے یا پھر بارش کے باعث میچ ختم ہوجائے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ بھی مل جائے تب بھی پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

اس کے بعد پاکستان 11 نومبر کو آخری میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرادیا تو پھر پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ مخصوص رن ریٹ بھی حاصل کرنا ہوگا جس کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی جیت کے مارجن سے طے ہوگا۔

بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہيں جبکہ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے، چھٹے نمبر پر موجود افغانستان بھی اب تک سیمی فائنل کی ریس میں شامل ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...