Home Uncategorized کاش آپ اس ورلڈ کپ کا حصہ ہوتے،حریم شاہ کو نسیم کی یاد ستانے لگی

کاش آپ اس ورلڈ کپ کا حصہ ہوتے،حریم شاہ کو نسیم کی یاد ستانے لگی

Share
Share

کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف فخر زمان کی زبردست سنچری اور قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے بعد شائقین کرکٹ بے حد خوش ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ جو اس ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہیں، اُنہوں نے بھی اس جیت پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی تصویر پوسٹ کی اور شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’پی سی بی پر ہمیشہ یقین رکھیں‘‘۔

اُنہوں نے وسیم جونیئر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری جان، کیا بات ہے آپ کی‘‘، نسیم شاہ نے بابر اعظم اور فخر زمان کی شاندار پرفارمنس اور پارٹنر شپ پر دونوں کی تعریف کی۔

اس پوسٹ پر جہاں شائقین کرکٹ نے تبصرے کئے تو وہیں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی پیچھے نہ رہ سکیں۔

حریم شاہ نے نسیم شاہ کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کاش آپ اس ورلڈ کپ کا حصہ ہوتے‘‘۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ ’’واقعی! اس ورلڈ کپ میں آپ کو بہت زیادہ یاد کیا ہے‘‘۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...