Home نیوز پاکستان پنجاب حکومت کا اسموگ کے باعث مخصوص اضلاع میں جمعہ کو چھٹی دینے کا اعلان

پنجاب حکومت کا اسموگ کے باعث مخصوص اضلاع میں جمعہ کو چھٹی دینے کا اعلان

Share
Share

لاہور:اسموگ کی وجہ سے پنجاب حکومت نے مخصوص اضلاع میں جمعے کے دن چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ 9 نومبر کو پہلے ہی پورے پاکستان میں چھٹی کا اعلان ہوچکا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کہنا تھا کہ جمعہ 10 نومبر کو لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، وزیرآباد اور ننکانہ میں چھٹی دے رہے ہیں۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار مذکورہ اضلاع میں تمام اسکول، دفاتر اور پارکس بند رہیں گے اور دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس وقت لاہور دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ سے متعلق ہماری آج طویل میٹنگ ہوئی ہے، بچوں کو آنکھوں اور سانس کی شکایات رپورٹ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں جو فصل کی باقیات جلائی جا رہی ہیں وہ ہم سے چار گنا زیادہ ہے۔ بالکل بارڈر پر ہونے کے باعث باقیات جلانے کا سارا اثر ہم پر ہو رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مارکیٹیں ہفتے کو بند ہوں گی۔ 10 نومبر کو پنجاب میں دفاتر اور اسکولوں کی چھٹی ہوگی جسے آج نوٹیفائی کردیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو شادی گھر کھلے رہیں گے جبکہ پارک بند رہیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ بیکریاں اور فارمیسیز کھلی رہیں گی، ٹیک اوے ریسٹورنٹ کھلے رہیں گے اور پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...