Home کھیل سری لنکن کرکٹ بورڈ برطرفی کے ایک روز بعد بحال، فیصلہ کالعدم قرار

سری لنکن کرکٹ بورڈ برطرفی کے ایک روز بعد بحال، فیصلہ کالعدم قرار

Share
Share

کولمبو: سری لنکا کی ایک عدالت نے کرکٹ بورڈ کو برطرف کرنے کا وزیر کھیل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سری لنکا کی اپیل کی عدالت نے ملک کے کرکٹ بورڈ کو برطرف کرنے کے وزیر کھیل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے منگل کو مکمل سماعت تک برطرف کیے گئے عہدیداروں کو بحال کر دیا۔

عدالت نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کی جانب سے دائر کی گئی بورڈ کو برطرف کرنے اور عبوری کمیٹی تشکیل دینے کے خلاف درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی بحالی دو ہفتوں کے لئے ہے، اس معاملے پر دوبارہ سماعت ہو گی۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد گزشتہ روز کرکٹ بورڈ کو برطرف کرکے نئی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وزیر کھیل کی جانب سے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو نئے عبوری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، نئی 7 رکنی کمیٹی میں سپریم کورٹ کے ایک سابق جج اور بورڈ کے ایک سابق صدر بھی شامل تھے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...