Home نیوز پاکستان موجودہ قومی ٹیم میں مذہب کا عنصر نمایاں ہے جو اچھی چیز ہے، اشنا شاہ

موجودہ قومی ٹیم میں مذہب کا عنصر نمایاں ہے جو اچھی چیز ہے، اشنا شاہ

Share
Share

کراچی :اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم میں مذہب کا عنصر خاصا نمایاں ہے جبکہ احسن خان کی رائے کے مطابق موجودہ ٹیم ایک بہت اچھی ٹیم ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر ایک شو کے دوران سابق فاسٹ بولر اور میزبان شعیب اختر نے اداکارہ اشنا شاہ اور اداکار احسن خان سے مختلف موضوعات پر دلچسپ سوال کیے اور اسی دوران شعیب اختر نے یہ بھی پوچھا کہ پاکستان ٹیم کو دیکھ کر پہلا تاثر آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟

سوال کے جواب میں اشنا شاہ نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ میں نے کبھی ٹیم کواس گہری نگاہ سے نہیں دیکھا، میری پرورش کینیڈا میں ہوئی، میں نے لیجنڈ کرکٹرز کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا اس لیے میں اس ٹیم کا موازنہ پچھلی ٹیموں سے نہیں کرسکتی لیکن اتنا کہوں گی کہ موجودہ ٹیم نے ایک نظریےکے تحت اچھا مقام حاصل کیا ہے،ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے۔

اشنا شاہ کے مطابق موجودہ ٹیم نے خود کو ایک زاویے پر رکھ کر پیش کیا ہےاور وہ زاویہ مذہب کا ہے جوکہ ایک اچھی چیز ہے۔

اشنا شاہ کے مطابق موجودہ ٹیم نے جو اپنی امیج ظاہر کی ہے اس میں بھائی چارہ، اللہ کی برتری،اتحاد سب کچھ ہے جوکہ میرے خیال سے اچھی چیز ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...